پٹنہ31اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پٹنہ ہائی کورٹ نے آج ایک اہم فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے چارلاکھ اساتذہ کے مستقل اساتذہ کے برابرتنخواہ ملنے کے مطالبات کودرست قراردیاہے۔ چیف جسٹس راجندر مینن کی بینچ اور جسٹس انیل کمار اپادھیائے نے اس اصول کومساوات کے اصول کے عمل کے تحت تسلیم کیاہے۔عدالت کافیصلہ تقریباََچارلاکھ ریاستی ٹیچروں کے لیے ایک بڑا تحفہ ہے۔عدالت نے بہار حکومت کے اساتذہ کی بحالی کے2006 کے اصول کوچیلنج کیاجس میں کئی دیگردرخواستوں میں یہ حکم دیاگیاہے۔یہ قابل ذکر ہے کہ ریاستی حکومت نے بنیادی طور پر سیکنڈری اسکولوں کے اساتذہ کی بحالی کے لیے 2006 میں قواعد و ضوابط بنائے ہیں لیکن ان اساتذہ کی تنخواہ مستقل اساتذہ سے کم تھی۔